اسلام آباد: ڈپٹی اٹارنی جنرل سلمان علی قریشی کا اپنی اہلیہ کی جانب سے موٹر سائیکل سوار خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مؤقف سامنے آگیا۔
جیونیوز سے گفتگو میں ڈپٹی اٹارنی جنرل سلمان علی قریشی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو غلط بریف کیا گیا، سوشل میڈیا مہم کے نتیجے میں ان کی برطرفی ہوئی تو عوام کو منہ دکھانے لائق نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اگر ان کی فیملی تشدد میں ملوث ہے تو اس سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے معاملے کی تحقیقات کروانے کی اپیل بھی کی اور کہا کہ وزیراعظم نے انہیں عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی ہے تاہم انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا وہ اب بھی ڈپٹی اٹارنی جنرل ہیں۔
واقعے کا پس منظر
یاد رہے کہ 17 اگست کو ملتان میں مرد اور خواتین نے کار سے ٹکرانے پر موٹرسائیکل سوار ماں بیٹی کو سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔
تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون میمونہ اپنی بیٹی کو داماد کی بائیک پر گھر چھوڑنے جارہی تھیں اور اس دوران بائیک زاہدہ کی گاڑی سے ٹکرائی جس پر زاہدہ نے اپنے بیٹے اور بہن کے ہمراہ میمونہ، ان کی بیٹی اور داماد کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سلمان علی قریشی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش صدر پاکستان کو بھجوا دی۔
Leave a Reply