Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 2:24 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے ہلچل مچا دی، قدر حیران کن اعداد و شمار پر بھی سوالات اٹھ گئے

حالیہ پوسٹس

  • آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا
  • جنگ کے آغاز سے اب تک 9 ہزار امریکی مشرق وسطیٰ سے نکل چکے ہیں: مارکو روبیو
  • پی ٹی آئی نے شرط رکھ دی
  • ایران کیخلاف جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوسکتی ہے: روسی وزیر خارجہ
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی
پاکستان

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے ہلچل مچا دی، قدر حیران کن اعداد و شمار پر بھی سوالات اٹھ گئے

DAILY MITHAN Aug 24, 2025 0


آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے ہلچل مچا دی، قدر حیران کن اعداد و شمار پر بھی سوالات اٹھ گئے

مالی سال 24-2023 کا وفاقی بجٹ صرف ساڑھے 14 کھرب روپے تھا۔ پھر یہ بے قاعدگیاں قومی بجٹ سے 27 گنا زیادہ کیسے ہو گئیں؟۔ فوٹو فائل

اسلام آباد : وفاقی حکومت کے کھاتوں کے حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کی تازہ رپورٹ نے نہ صرف ہلچل مچا دی ہے بلکہ انکشافات اور حسابات پر بھی سوال اٹھا دیے۔

پاکستان کی مالی تاریخ میں شاید یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس قدر حیران کن اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، رپورٹ میں وفاقی مالیات میں 375 ٹریلین یعنی 3 لاکھ 75 ہزار ارب روپے کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 

یہ اس لحاظ سے بھی حیران کن ہے کہ پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) بمشکل 110 ٹریلین روپے ہے جبکہ مالی سال 24-2023 کا وفاقی بجٹ صرف ساڑھے 14 کھرب روپے تھا۔ پھر یہ بے قاعدگیاں قومی بجٹ سے 27 گنا زیادہ کیسے ہو گئیں؟ 

رپورٹ میں ناقابل یقین بے ضابطگیوں کی فہرست پیش کی گئی ہے جن میں 284.17 ٹریلین (2 لاکھ 84 ہزار ارب) روپے خریداری سے متعلق مسائل کی مد میں، 85.6  ٹریلین (85600 ارب) روپے ناقص تاخیر زدہ یا نامکمل سول ورک پر، 2.5 ٹریلین (2500 ارب) روپے واجبات اور ریکوریوں میں، 1.2 ٹریلین (12000 ارب) روپے گردشی قرضے (سرکلر ڈیٹ) میں پھنسے دکھائے گئے ہیں۔ 

اس کے علاوہ اربوں روپے انٹرنل کنٹرول کی کمزوری، اثاثہ جات کے ناقص انتظام، معاہدوں کے غلط استعمال اور سرکاری زمینوں پر قبضوں کی نذر ہوئے۔ 

دستاویزات میں تو یہ ایسا لگتا ہے جیسے پاکستان بیک وقت کئی ملکوں کے مالیات سنبھال رہا ہو لیکن حقیقتاً یہ کسی اور چیز کی طرف اشارہ ہے: یا تو یہ کوئی تباہ کن حسابی غلطی ہے، یا پھر ملکی مالیاتی ریکارڈنگ و آڈٹ کے نظام کی ساکھ منہدم ہو چکی ہے یا پھر قومی مالیاتی نظام مکمل طور پر برباد ہو چکا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپروپری ایشن اکاؤنٹس میں 40.3 ٹریلین (40000 ارب) روپے کی حتمی منظوری دکھائی گئی ہے جبکہ اصل اخراجات 39.9 ٹریلین (39900 ارب) روپے رہے۔ یعنی صرف 370 ارب روپے کا فرق لیکن کسی طرح یہ بے قاعدگیاں 375 ٹریلین روپے تک پہنچ گئیں۔ یہ حساب کتاب خود حکومت کے اندر بھی کسی کی سمجھ میں نہیں آ رہا۔

کئی لوگوں کے نزدیک یہ رپورٹ سوالات زیادہ اٹھاتی ہے اور جواب کم دیتی ہے۔ کیا اے جی پی نے غلطی سے اعداد ضرب دے دیے؟ کیا کئی برسوں کے اعداد ملا کر لکھ دیے گئے؟ یا یہ اس زوال پذیر مالیاتی نگرانی کے نظام کی عکاسی ہے جس میں اعداد و شمار حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔ 

جب اے جی پی آفس کے ترجمان سے اس بابت پوچھا گیا تو انہوں نے ادارے کے ایک ماہر کی آواز کا نوٹ شیئر کیا۔ اس نوٹ سے ظاہر ہوا کہ اے جی پی کے دفتر کو بے قاعدگیوں کی ان حیران کن بھاری رقوم پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔

اے جی پی کے دفتر نے دی نیوز کو بتایا کہ مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں، بے قاعدگیاں اور مالی اصولوں کی خلاف ورزی، خرد برد، الاٹمنٹ سے خرچ تک، بعض اوقات بجٹ کی کُل رقم سے بھی زیادہ ہو جاتی ہیں۔ 

البتہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بے قاعدگیاں 3 لاکھ 75 ہزار ارب روپے کے ہندسے تک کیسے پہنچیں، یہ تمام اعداد آڈٹ سال25-2024 کی شائع شدہ رپورٹ کا حصہ ہیں جسے صدرِ پاکستان نے منظور کر لیا ہے اور اب یہ پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
پولیس اسٹیشن اور چوکی پردستی بم حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں اینٹی ڈرون سسٹمز فعال، سکیورٹی ہائی الرٹ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک کا پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغانستان بھارت کی پراکسی بن کر خطے کے امن کو غیرمستحکم کررہا ہے: ایاز صادق
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغان طالبان ہوش کے ناخن لے ورنہ انہیں صفحہ ہستی سےمٹادیں گے: گورنر سندھ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
پاک فضائیہ کے افغانستان پر حملے شروع ، ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
رمضان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ کیلئے جیمر گاڑیوں کی ضرورت پڑنے پر علی امین سے گاڑیاں لی گئیں: سرکاری ذرائع
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
سینیٹ میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کیخلاف قرار داد منظور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
پاکستان کا سفارتکاری سے روس یوکرین جنگ کا پُر امن حل نکالنے پر زور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پاکستان کا کمزور پاور ٹرانسمیشن نظام صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر رہا ہے، نیپرا کا انتباہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026