Skip to content
  • Thursday, 5 March 2026
  • 2:33 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اے ڈی بی کا کراچی سے روہڑی ریلوے ٹریک اپ گریڈیشن منصوبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

حالیہ پوسٹس

  • ایل این جی درآمد بند، سوئی سدرن کا رمضان میں گیس شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • سندھ کے ضلع سجاول میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ
  • ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناکامی کے باوجود کوچ اور کپتان کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ
  • بابر اعظم کو ون ڈے اسکواڈ سے کیوں باہر نکالا؟ محمد یوسف برس پڑے
تازہ ترین

اے ڈی بی کا کراچی سے روہڑی ریلوے ٹریک اپ گریڈیشن منصوبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

DAILY MITHAN Aug 24, 2025 0


اے ڈی بی کا کراچی سے روہڑی ریلوے ٹریک اپ گریڈیشن منصوبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

منصوبے کے تحت کراچی سے روہڑی (سکھر) تک پلوں اور ٹریک کو جدید بنایا جائیگا اور روہڑی میں یہ لائن ریکوڈک کان سے آنے والی ریلوے لائن سے جڑ جائیگی/ فائل فوٹو

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کراچی سے روہڑی تک ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کیلئے فنانسنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں  ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ریلوے نظام کی اپ گریڈیشن کے لیے چین سے معالی معاونت میں تاخیر کے باعث ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ریلوے لائن کی بہتری کے منصوبے کے لیے سرمایہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق دو ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کراچی سے روہڑی (سکھر کے قریب) تک تقریباً 500 کلومیٹر ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کے لیے 2 ارب ڈالر تک سرمایہ فراہم کرے گا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق منصوبے کے تحت کراچی سے روہڑی (سکھر) تک پلوں اور ٹریک کو جدید بنایا جائیگا اور روہڑی میں یہ لائن بلوچستان میں واقع ریکوڈک کان سے آنے والی ریلوے لائن سے جڑ جائیگی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی سے روہڑی ٹریک کی اپ گریڈیشن کی فوری ضرورت ہے کیونکہ ریکوڈک کان سے سونا اور تانبا نکالنے کا منصوبہ 2028 تک پیداوار شروع کرے گا اور اس کی ترسیل روہڑی سے کراچی ٹریک سے ہونی ہے۔ 

خبر ایجنسی نے کہا کہ اے ڈی پی نے اس مالی پیکج کی تصدیق نہیں کی جبکہ پاکستان کی وزارت ریلوے اور چینی حکام نے بھی اس بارے میں کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پاکستانی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ 

واضح رہے 2 روز قبل ہی ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریکوڈک منصوبے کے لیے بھی 41 کروڑڈالر کا پیکج  منظور کیا تھا۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایل این جی درآمد بند، سوئی سدرن کا رمضان میں گیس شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ کے ضلع سجاول میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناکامی کے باوجود کوچ اور کپتان کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
بابر اعظم کو ون ڈے اسکواڈ سے کیوں باہر نکالا؟ محمد یوسف برس پڑے
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
بنوں میں مسلح افراد کا کمسن لڑکی پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو بنا کر وائرل کردی
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں عید کی شاپنگ کیلئے ٹریفک پلان جاری، کئی سڑکوں پر رکشہ ٹیکسی کا داخلہ بند
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں نیا واٹس ایپ پلس پلان صارفین کیلئے کیوں متعارف کرایا جا رہا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت کا موجودہ صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لینے پر غور
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی معیشت کا ایک ہفتے میں 3 ارب ڈالر کا نقصان
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی گلوکار بادشاہ کا ہانیہ عامر کو شادی سے متعلق مشورہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
عماد وسیم کی پوسٹ پر سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کا سخت ردعمل
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قیادت میں ہونیوالی جنگوں میں بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہوا
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر امریکی حملے کیخلاف احتجاج پر سابق امریکی فوجی کو ہال سے باہر نکال دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں سکیورٹی کے پیش نظر مختلف سڑکیں ٹریفک کیلئے بند
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
چین کا ثالثی کیلئے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
کیا سال کے آخر میں حاصل ہونے والے مال پر زکوٰۃ لاگو ہوگی؟
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
قطر سے گیس سپلائی پر دباؤ کے بعد پاکستان میں کھاد کی صنعتوں کو گیس سپلائی روک دی گئی: بلوم برگ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
کے پی حکومت رمضان سپورٹ پیکج کی امدادی رقم تقسیم کرنے میں ناکام
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
سکھربیراج پردروازوں کی تبدیلی کے دوران عارضی بند ٹوٹ گیا
DAILY MITHAN Mar 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026