اسرائیلی فوج نے غزہ پر قبضےکے منصوبے میں تیزی کردی، مغربی علاقے میں ٹینک داخل


اسرائیلی فوج نے غزہ پر قبضےکے منصوبے میں تیزی کردی، مغربی علاقے میں ٹینک داخل

فوٹو: فائل

اسرائیلی فوج نے غزہ پر قبضےکے منصوبے میں تیزی کرتے ہوئےکارروائیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا، اسرائیلی ٹینک مغربی علاقے سبرا میں داخل ہوگئے۔

الجریزہ نے رپورٹ میں بتایا کہ غزہ کے مغربی علاقے سبرا میں اسرائیلی فوجی ٹینکوں کو گشست کرتے دیکھا گیا اور اس اقدام کا مقصد اپنی گرفت مضبوط کرکے علاقے پر قبضہ کرنا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیل کے ہولناک حملوں میں صبح اب تک مزید 63 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں امداد کے منتظر 22 افراد بھی شامل تھے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 62 ہزار 622 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ57 ہزار 673 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں بھوک کی شدت سے 8 اور فلسطینی دم توڑ گئے جس کے بعد اسرائیل کے جبری قحط سے اموات کی تعداد 114 بچوں سمیت 281 ہوگئیں۔

دوسری جانب ترک خاتون اول امینہ اردوان نے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو خط لکھ کر غزہ کے بچوں کے لیے آواز اُٹھانےکا مطالبہ کردیا

ادھر  برطانیہ میں اسکاٹش نیشنل پارٹی نے برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے اسرائیل پر  پابندیوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *