
کراچی : چیئرمین چنیسر ٹاون فرحان غنی کےخلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کے خلاف مقدمہ سرکاری ملازم حافط سہیل کے مدعیت میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مدعی کے مطابق 22 اگست کو شارع فیصل سروس روڈ پرفائبرکیبل بچھانےکی کام کی نگرانی کررہاتھا، 3 گاڑیوں میں20سے25 افرادآئے جن میں فرحان غنی، قمراحمد، شکیل اوردیگرشامل تھے۔
ایف آئی ٓآر کے مطابق ملزمان نے پوچھا کس کی اجازت سےزمین کھود رہےہو؟ بتایا کہ سرکاری کام ہے، تمام اداروں کی این اوسی سےہورہاہے مگر ان افراد نےمجھ پرتشدد کیا،جان سے مارنےکی نیت سےاسلحہ بھی تانا تھا۔
ایف آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ انہیں قریبی پیٹرول پمپ کےکمرے میں لےجاکر تشدد کیا کیا اور پھر پولیس موبائل آگئی اور ان سےچھڑا کر تھانےلے آئی۔
ذرائع کے مطابق فرحان غنی سمیت کئی دیگر افراد ا اس وقت زیر حراست ہیں تاہم پولیس نے اب تک اس کی تصدیق نہیں کی۔
Leave a Reply