کپل شرما شو کے سیٹ پر فنکاروں کی لڑائی، ویڈیو وائرل ہونے پر مداح تشویش میں مبتلا


کپل شرما شو کے سیٹ پر فنکاروں کی لڑائی، ویڈیو وائرل ہونے پر مداح تشویش میں مبتلا

فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کے کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے سیٹ پر  2 معروف کامیڈین کرشنا ابھیشیک اور کِکو شاردہ کے درمیان تلخ کلامی کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیٹ پر موجود دونوں فنکار  اچانک الجھ پڑتے ہیں۔

کرشنا کِکو  سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ   ‘میں آپ سے محبت اور  عزت کرتا ہوں، میں اپنی آواز  بلند نہیں کرنا چاہتا جس پر ککو جواب دیتے ہیں کہ آواز بلند کرنے کی بات نہیں ہے، آپ اسے غلط طریقے سے لے رہے ہیں’۔

ویڈیو میں شو کے میزبان کپل شرما موجود نہیں ہیں لیکن سیٹ پر موجود دیگر عملہ دونوں کے درمیان صلح کروانےکی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا،  ایک صارف نے لکھا کہ ‘یہ سب ٹائم پاس ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں’۔

ایک اور صارف نے کہا  کہ ‘ویسے بھی اِن سے اب کوئی خاص کامیڈی نہیں ہو رہی’ جبکہ کچھ صارفین نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے پر ککو شاردہ سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے اس معاملے پر بات کرنے سےگریز کیا جبکہ کرشنا ابھیشیک کی جانب سے بھی اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *