
کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطا بق پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کی آواز 5 سے 7 کلومیٹر دور تک سنی گئی تھی، دھماکے کے باعث 100 میٹر کے دائرے میں تباہی پھیلی اور گودام میں موجود 500 کلو گرام فائر ورکس کا سامان جل گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گودام میں اس وقت مجموعی طور پر 5 ہزار کلو آتشبازی کا سامان موجود ہے، رپورٹ میں تمام سامان کو کسی محفوظ مقام پر جلد از جلد تلف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ گودام کامالک حنیف مختلف شہروں اور بیرون ملک سے بھی آتشبازی کا سامان منگواتا تھا، ملزم حنیف عمارت کے عقب میں آتش بازی کا سامان تیار بھی کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم حنیف گرفتار ہے اور اس کا زخمی بھائی اسپتال سےفرارہوگیاہے۔
پولیس نے دھماکےکا مقدمہ سرکارکی مدعیت میں آتش گیرمادہ ذخیرہ کرنے میں غفلت سمیت دیگردفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ور زخمیوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔
Leave a Reply