
جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بوکھلاہٹ کا شکار ناکام میئر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے ٹاؤنز کو ملنے والی اوکٹرائے ضلع ٹیکس ( او زیڈ ٹی) صرف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ دو سال میں جماعت اسلامی کے ٹاؤنز کو ایک روپے کا ترقیاتی فنڈ بھی نہیں دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کے پاس عوامی مسائل حل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، شہر کو کھنڈر بنانے والے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے پروپیگنڈا کر رہے ہیں، کراچی کے عوام ٹیکس دیتے ہیں مگر شہر میں ترقیاتی کام صفر ہے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی اور اس کے ناکام میئر عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہیں، کراچی کے ٹاؤنز کو فنڈز سے محروم رکھنا کھلی ناانصافی ہے۔
میئر کراچی کا دعویٰ ہے کہ سندھ حکومت ہر ماہ ان کے ٹاؤنز کو ایک ارب روپے دیتی ہے، یہ صرف اختیارات نہ ہونے کا رونا روتےہیں۔
Leave a Reply