ایک چھوٹے سے سوال پر فردوس عاشق اعوان نے 19 منٹ جواب دیا: تابش ہاشمی


جیو نیوز کے معروف میزبان تابش ہاشمی نے جیو پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ ایک چھوٹے سے سوال پر فردوس عاشق اعوا ن نے 19 منٹ جواب دیا۔

معروف میزبان تابش ہاشمی جیو پوڈ کاسٹ کے مہمان بنے جہاں انہوں نے  اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔

ایک سوال کے جواب میں تابش ہاشمی نے بتایاکہ ہنسنا منع ہے شو کی سب سے بورنگ مہمان فردوس عاشق اعوان تھیں، ان کا انٹرویو کیا تھا، ان سے چھوٹا سا سوال کیا اور  اس کا 19 منٹ کا جواب دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا یہ 19 منٹ کا جواب کاٹنا پڑا، 30 منٹ کے شو میں 19 منٹ کا جواب کون دیتا ہے؟

تابش ہاشمی نے بتایاکہ فردوس عاشق اعوان سے صرف یہ پوچھا تھاکہ فلاں پارٹی سے فلاں پارٹ میں کیسے پہنچیں؟ انہوں نے جنرل پرویز مشرف سمیت سب کا بتایا، وہ ہر پارٹی میں تھیں لیکن  19 منٹ میں صرف پیپلزپارٹی ہی کور کی تھی، اس پر میں نے ہی ٹوکا سب چھوڑیں آج آپ میرے ساتھ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ کراؤڈ میں 300 لوگ بیٹھے تھے، پرفارمر کیلئے یہ ٹیشن ہوتی ہے کہ لوگ بور ہو رہے ہوتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *