
وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن تحلیل کرنے کی سمری کی متفقہ طور پر منظوری کرلی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن تحلیل کرنے کی سمری کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ کے مطابق 31 جولائی سے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کا آپریشن ختم کر دیا گیا ہے اور تحلیل کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے ملازمین کے حقوق کے حوالے سے تمام تر قانونی و دیگر ضابطوں کو مد نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Leave a Reply