غذر میں چرواہے نے گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دیکر سیکڑوں افراد کی جان بچالی


غذر میں چرواہے نے گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دیکر سیکڑوں افراد کی جان بچالی

سیلاب کی اطلاع پر راتوں رات گاؤں تالی داس خالی کیاگیا اور تقریباً 200 لوگ بلند پہاڑی مقام پر پہنچے— فوٹو:اسکرین گریب

غذر میں چرواہے نے گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دیکر سیکڑوں افراد کی جان بچالی۔

غذر میں گلیشیئرپھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنےوالے سیلاب نے دریائے غذر کے ایک حصے کا بہاؤ روک دیا۔

سیلاب کی اطلاع پر راتوں رات گاؤں تالی داس خالی کیاگیا اور تقریباً 200 لوگ بلند پہاڑی مقام پر پہنچے اور یہ اطلاع ایک مقامی چرواہے انصار نے گاؤں والوں کو ٹیلیفون پر دی۔

انصار کی اطلاع کے بعد 100مکانات خالی کرائےگئے اور بعد میں سیلاب آیا توان خالی مکانات کو نقصان بھی پہنچا لیکن قیمتی جانیں بچ گئیں۔ 

چرواہا سیلاب کے وقت اپنے اہلخانہ کے 6 افراد کے ساتھ اسی نالے میں موجود تھا۔

پاک فوج اور دیگر اداروں نے ریسکیو آپریشن کرکے گاؤں تالی داس کے 200 لوگوں کو گاؤں یانگل اور سمال منتقل کرادیا۔ 

ڈپٹی کمشنر غذر حبیب الرحمان کے مطابق پاک فوج نے راوشن نالے میں چرواہے سمیت محصور 6 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا اور وہ محفوظ مقام پر ہیں۔ 

ترجمان جی بی حکومت کئ مطابق 7 کلومیٹر کے علاقے تک مصنوعی جھیل بن چکی ہے اورایک کلومیٹر کی سڑک ریلوں میں بہہ گئی ہے



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *