
لاہورپولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ شاہ ریز 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب تھا،ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افرادرعایت کےمستحق نہیں. ملزم کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی بہن علیمہ خان نے د عویٰ کیا تھا کہ 4 مسلح نقاب پوش ان کے بیٹے شاہ ریز کو گھر سے اغوا کرکے لےگئے ہیں۔
علیمہ خان کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس 4 مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے، ان کا بیٹا اپنی بیوی اور والدکے ساتھ گھر کی بالائی منزل پر تھا، مسلح افراد نےگھر میں ڈائیورز کو بھی ہراساں کیا۔
ترجمان تحریک انصاف نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ مسلح افراد دروازے توڑ کر شاہ ریز کو بیڈ روم سے اغوا کرکے لےگئے، شاہ ریز خان کے 2 بچوں کے سامنے کمرے میں گھس کر تشدد کیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعظم کے سیاسی مشیر راناثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہو ر پولیس چیف نے گرفتاری کی تردید کی ہے۔
Leave a Reply