
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی مذاکرات فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیل کے لیے قابل قبول شرائط پر جنگ کے خاتمے سے متعلق فوری مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ شہر پر قبضے، حماس کو شکست دینے کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے یہ نہیں بتایا کہ جنگ بندی مذاکرات کی ہدایت کس کو دی ہے۔
ادھر اسرائیلی وزیراعظم دفتر کا کہنا ہے کہ فی الوقت اسرائیلی وفد قطر یا مصر بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔
واضح رہے 3 روز پہلے حماس غزہ جنگ بندی کی نئی تجاویز کی منظوری دے چکی ہے۔
مجوزہ معاہدے کے تحت غزہ میں 60 روز کے لیے جنگ بندی کی جائے گی اوراس دوران غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں میں سے نصف کو رہا کیا جائے جبکہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔
Leave a Reply