
کراچی میں بارش کے باعث 2 روز تک اسکول بند رکھنے کے بعد متعدد نجی اسکولوں نے آج بھی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
البتہ کراچی میں سرکاری سطح پر اسکول بند رکھنے کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔
بعض اسکولوں کی جانب سے طلبا کو آن لائن کلاسز کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ متعدد نجی اسکولوں نے آج بھی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
بارش کے پیش نظر کراچی میں 20 اور 22 اگست کو اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 23 سے 25 اگست کے دوران کراچی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Leave a Reply