سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظورکاکا سمیت 27 ملزمان عدم شواہدکی بنا پربری


نسلہ ٹاورکیس: سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظورکاکا سمیت 27 ملزمان عدم شواہدکی بنا پربری

فوٹو: فائل

اینٹی کرپشن کورٹ سندھ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کے کیس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا سمیت 27 ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پربری کردیا۔

عدالت نے کہا کہ  پراسیکیوشن ملزمان کےخلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ملزمان پر نسلہ ٹاور کو غیرقانونی اضافی زمین الاٹ کرنے اور  رشوت وصولی سمیت متعدد الزامات تھے۔ ملزمان پر نسلہ ٹاور کی زمین 700 گز سے بڑھا کر 1100 گز کرنےکا الزام  تھا۔

خیال رہے کہ 3 سال قبل سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد نے شارع فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر انتظامیہ نے مسلسل 69 دن کام کرکے 15 منزلہ نسلہ ٹاور کو مکمل منہدم کردیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *