صحافی خاور حسین کے دوسرے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں


صحافی خاور حسین کے دوسرے  پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

فائل فوٹو۔۔

حیدرآباد: صحافی خاور حسین کے دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں سر میں گولی لگنے کو موت کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق خاور حسین کے دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ سر میں لگنے والی گولی کانٹیکٹ شاٹ تھی جو دائیں جانب سے داخل اور بائیں جانب سےنکلی۔ 

ابتدائی رپورٹ کے مطابق گولی سے دماغ مکمل طور متاثر ہوا اور سر میں لگنے والی گولی ہی موت کی وجہ بنی ہے۔ 

پوسٹ مارٹم  رپورٹ کے مطابق دوبارہ پوسٹ مارٹم اور موت کےدرمیان کا وقت 36گھنٹوں سے زائد تھا، صحافی کے جسمانی اعضاء نارمل اور صحت مند پائےگئے۔

اس حوالے سے میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ دوبارہ پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ لیبارٹری رپورٹس وصول ہونےکےبعد جاری ہوگی۔

واضح رہے کہ 16 اگست کو صحافی خاور حسین کی لاش ان کی گاڑی سے ملی تھی جو سانگھڑ کے ایک ریسٹورینٹ کے باہر کھڑی تھی جب کہ ابتدائی تحقیقات میں پولیس حکام صحافی کو موت کو خودکشی قرار دے رہے ہیں تاہم خاور حسین کےو الد نے خودکشی کا امکان رد کرتے ہوئے اسے قتل قرار دیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *