‘ اگلا مون سون زیادہ شدت والا ہوگا’، وفاقی وزیر مصدق ملک نے خبردار کر دیا


اگلا مون سون زیادہ شدت والا ہوگا، وفاقی وزیر مصدق ملک نے خبردار کر دیا

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا رواں سلسلہ 10ستمبر تک رہے گا اور اگلا مون سون زیادہ شدت والا ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اگلے مون سون کی تیاری آج سے ہونی چاہیے۔  اگلا مون سون زیادہ شدت والا ہوگا۔

مصدق ملک نے پختونخوا میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب پہاڑوں سے  قدرتی طور پر پتھر گرتے ہیں، چاہے پتھر توڑے نہ بھی جا رہے ہوں، جب کلاؤڈ بَرسٹ ہوتا ہے یا سیلاب آتا ہے، تو بڑے بڑے پتھر تنکوں کی طرح بہتے آتے ہیں۔ بالکل یہی بونیر میں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب سیلاب کے راستے میں ہوٹل اور ریزورٹس آتے ہیں اور وہ ٹوٹتے ہیں تو وہ بھی پتھروں جیسے بن جاتے ہیں۔ یہ صرف اپنی چھت گرنے کا نقصان نہیں کرتے بلکہ ان کا کنکریٹ، بڑے بڑے گارڈر، نیچے کی بستیوں پر جا گرتے ہیں۔ یہی اصل تباہی ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے وزیر ناصر حسین شاہ نے  کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ کراچی کے نالوں کی ڈرینیج گنجائش 40 ملی میٹر ہے، 200 ملی میٹر کی بارش کنٹرول نہیں ہوسکتی۔ 

ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے اسلام آباد میں بونیر جیسے سیلاب کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پہاڑوں پر کرشنگ ہو رہی ہے اور کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *