وزیر خارجہ اسحاق ڈار سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے افغانستان پہنچ گئے


وزیر خارجہ اسحاق ڈار سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے افغانستان پہنچ گئے

وزیر خارجہ پاکستان، چین، افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کریں گے۔ فوٹو فائل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔

کابل ائیرپورٹ پر افغانستان کے نائب وزیر خارجہ محمد نعیم و دیگر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ پاکستان، چین، افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کریں گے۔

تینوں ممالک کے درمیان تجارت، علاقائی روابط اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *