اسپیشل پراسیکیوٹر کو فوڈ پوائزننگ، عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت ملتوی


9 مئی مقدمات: اسپیشل پراسیکیوٹر کو فوڈ پوائزننگ، عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت ملتوی

جسٹس یحییٰ آفریدی نے علیمہ خان کو بات کرنے سے روک دیا اور کہا ہم کسی فیملی ممبر کو عدالت میں نہیں بولنے دیں گے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ 

9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ نے کی جس دوران عمران خان کے وکیل سلمان صفدر، علیمہ خان اور  معاون پر اسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔ 

سماعت کے آغاز میں معاون پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، انہیں فوڈ پوائزننگ ہو گئی ہے، وہ آج نہیں آسکتے لہٰذا کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیں، اس پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کل سماعت رکھ رہے ہیں، کل دیکھ لیں گے۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر  نے کہا کہ 9 مئی اپیلوں پر کئی بارپراسیکیوٹرز نے سماعت التواء کا شکار بنائی، کم از کم ہمیں اپنے دلائل عدالت میں دینے کی اجازت دیں۔

چیف جسٹس نے جواب دیا ہم آپ سے پہلے استغاثہ کو سنیں گے، استغاثہ کوپہلےاس پیمانے سے گزرنا پڑے گا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار کیسے رہ سکتا ہے۔ 

سماعت کے دوران عدالت نے  عمران خان کی بہن علیمہ خان کو روسٹرم پر بولنے سے روک دیا اور کہا کہ ہم کسی فیملی ممبر کو عدالت میں نہیں بولنے دیں گے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی اپیلوں پر سماعت کل ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردی۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *