شہر میں اگر 40 ملی میٹر سے اوپر بارش ہوجائے تو صورتحال خراب ہوتی ہے، میئر کراچی


شہر میں اگر 40 ملی میٹر سے اوپر بارش ہوجائے تو صورتحال خراب ہوتی ہے، میئر کراچی

فوٹو: فائل

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگر 40 ملی میٹر سے زائد بارش ہوتی ہے تو صورتحال خراب ہوتی ہے، صبح سے اب تک شہر میں 100 ملی ملیٹر سے زائد بارش ہوچکی ہے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  تنقید کرنا لوگوں کا حق ہے، لیکن حقائق بھی جان لینے چاہییں، شہر میں 2 گھنٹے مسلسل بارش ہوئی، ابھی بھی جاری ہے، ہم سب سڑکوں پر ہیں اور صورتحال کو دیکھ رہےہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ لوگ پریشان ہیں، لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، انہوں نے کہا کہ  بارش کے سلسلہ ختم ہونے کے بعدڈیڑھ گھنٹے کے بعد صورتحال معمول پر آتی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہر میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوچکی، اگر 40 ملی میٹر سے اوپر بارش ہوتی ہے تو صورتحال خراب ہوتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *