مون سون سسٹم بحیرہ عرب میں موجود، کراچی میں آج وقفے وقفے سے بارش ہوگی: موسمیاتی ماہرین


مون سون سسٹم بحیرہ عرب میں موجود، کراچی میں آج وقفے وقفے سے بارش ہوگی: موسمیاتی ماہرین

شدیدگرج چمک کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گرج چمک کےدوران صرف ایمرجنسی کالز کےلیےفون استعمال کریں: ماہرین/ اسکرین گریب

کراچی میں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہےکہ مون سون سسٹم بحیرہ عرب میں موجود ہے جس کے باعث کراچی میں آج وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی، شہر میں آج تیز بارش ہوئی اور درجہ حرارت میں کمی آئی توکل معتدل بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے عوام سے اپیل کی کہ شدیدگرج چمک کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گرج چمک کےدوران صرف ایمرجنسی کالز کےلیےفون استعمال کریں۔

موسمیاتی ماہرین نے ہدایت کی کہ سڑک پر موجود افراد درخت، باڑ اور کھمبوں سے دور رہیں، آسمانی بجلی کی زد میں آنے والی ہر چیز پر براہ راست اثر ہوتاہے۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ  نے صوبے اور بالخصوص شہر قائد میں بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے۔ 

چیف سیکریٹری نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے عملے کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہیں، برساتی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنایا جائے۔

چیف سیکریٹری نے کےالیکٹرک،حیسکو اور سیکپو کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے، ضلعی انتظامیہ کو محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے سے مسلسل رابطہ میں رہنے کی ہدایت کی۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *