Skip to content
  • Sunday, 18 January 2026
  • 6:45 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • 18 گریڈ کا یونیورسٹی پروفیسر بی ایل اے کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار، اعترافی بیان بھی سامنے آگیا

حالیہ پوسٹس

  • ‘مٹی میں ملا دیں گے’، بشنوئی گینگ کی بھارتی گلوکار بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی
  • سری لنکن بیٹر نے انڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ کے سب سے بڑے انفرادی اسکور کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا
  • پاکستان اور امریکا کا دوطرفہ سکیورٹی تعاون و بارڈر مینجمنٹ میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق
  • آئين ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے، اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی
  • ملائیشیا کے وزیراعظم سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے
تازہ ترین

18 گریڈ کا یونیورسٹی پروفیسر بی ایل اے کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار، اعترافی بیان بھی سامنے آگیا

DAILY MITHAN Aug 18, 2025 0


سکیورٹی فورسز نے یوم آزادی پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 18 گریڈ کے سرکاری یونیورسٹی کے پروفیسر کو گرفتار کر لیا جس نے دہشتگردوں کی سہولت کاری کا اعتراف بھی کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر  سرفراز  بگٹی نے پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی سمیت سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں، سکیورٹی فورسز نے یوم آزادی پر تباہی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنایا اور ایک یونیورسٹی کے پروفیسر کو گرفتار کیا جو دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی پریس کانفرنس کے دوران بیوٹم یونیورسٹی کے لیکچرار کا اعترافی بیان بھی چلایا گیا جس میں ان کا کہنا تھا ہم دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ٹیلی گرام ایپلی کیشن کا استعمال کرتے تھے۔

گرفتار لیکچرار نے بتایا کہ ریاست نے عزت اور وقار دیا لیکن میں نے ریاست کے ساتھ غداری کی، دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے سہولت کاری کی تھی، نوجوان اور طلبا اپنے آپ کو انتشار پھیلانے والی تنظیموں سے دور رکھیں۔

ملزم کا کہنا تھا ریاست کے ساتھ غداری کرنے پر شرمندہ ہوں، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر حملے میں بھی یہی لوگ ملوث تھے، بلوچستان میں محرومی کا صرف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

گرفتار لیکچرار عثمان قاضی نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں تربت کا رہائشی ہوں، وہیں پلا بڑھا، میں نے قائداعظم یونیورسٹی سے ایم فل اور پشاور سے پی ایچ ڈی کیا، وہیں میری ملاقات کچھ لوگوں سے ہوئی اور پھر کوئٹہ واپسی پر مجھے دہشت گرد تنظیم میں شامل کیا گیا، میں بیوٹم یونیورسٹی میں 18گریڈ میں لیکچرار ہوں، بشیر زیب مجھے گائیڈ لائن دیتا تھا۔

ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ اس نے ایک پستول لیکر تنظیم کی ایک خاتون کو دیا تھا، یہ پستول سرکاری افسران کی ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہوا۔

منظم انداز میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا سازش کے تحت دہشت گردی کو پسماندگی اور محرومی سے جوڑا جاتا ہے، بلوچستان کے عوام محتاط اور گمراہ عناصر سے دور رہیں۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، مزید پروپیگنڈا ٹولز کا انکشاف ہو گا، یہ بلوچستان کے لوگوں کو سوچنا چاہیے، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، یہ لوگ لوگوں کو خود کش حملہ آور بھی تیار کرتے ہیں اور پہاڑوں پر بھی بھیجتے ہیں، یہ لوگ خواتین کو بھی استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار لیکچرار نے پاکستان اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، یہ لیکچرار طالب علموں کو پاکستان اسٹڈیز پڑھاتا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا ایک منظم انداز میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، جو کچھ بلوچستان میں ہو رہا ہے اس کو محرومی اور پسماندگی سے جوڑا جاتا ہے، ہم نے معاشرے کو اس کنفیوژن سے باہر نکالنا ہے۔

پروفیسر دہشتگرد بن جائے تو کیا گلے میں ہار ڈالا جائے؟ سرفراز بگٹی کا ناقدین سے سوال

ان کا کہنا تھا ہم اجتماعی سزا کے حق میں نہیں ہیـں، لیکن جو لوگ ہمارے معصوم بچوں، لوگوں کو مار رہے ہیں، ان کے ساتھ ہمارا سلوک الگ ہو گا، بلوچستان سے متعلق قومی دھارے میں شامل سیاسی جماعتوں میں بھی ابہام پیدا کیا جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا گمراہ کن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا، ہم اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، چیزیں سب کے سامنے لائی جائیں گی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا وار فئیر تو سکیورٹی فورسز نے ہینڈل کرنی ہے، قانونی امور حکومت نے دیکھنے ہیں، ہم نے اسپیشل برانچ کو مستحکم کرنا ہے، فورتھ شیڈول بھی شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا ہم ایسے 2000 لوگوں کے خلاف سرنڈر نہیں کریں گے جو ملک توڑنا چاہتے ہیں، جن لوگوں کے خلاف تحقیقات کی گئیں ان میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔

انہو ں نے بتایا کہ کوئٹہ سے کالعدم بی ایل اے کا سہولت کار گرفتار کیا ہے، پروفیسر اگر دہشت گرد بن جائے تو کیا گلے میں ہار ڈالا جائے گا؟ ہم ایسے لوگوں کو قرار واقعی سزا دیں گے، گرفتار لیکچرار کی اہلیہ بھی پڑھاتی تھی، والدہ پینشن لیتی ہیں، یہ کہاں سے محروم ہوئے؟

 دہشتگردوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی: وزیر اعلیٰ بلوچستان 

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا خواتین کو بلیک میل کر کے خود کش حملے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، جو لوگ ریاست کےخلاف ہیں ان کے خلاف علیحدہ قوانین ہونے چاہئیں، دہشت گردوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا مسنگ پرسنز کے معاملے کو ریاست کے خلاف استعمال کرکے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ہماری طرف سے کوئی جبری لاپتا نہیں ہے، ریاست کےخلاف لاپتا افراد کے مسئلہ کو منظم پروپیگنڈا ٹول کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست دہشت گردی کے خلاف لڑائی لڑ رہی ہے، ہمیں دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو بھی منانا چاہیے، دہشت گردوں کے خلاف نئے قوانین کے تحت کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا سپریم ادارہ ملک کی پارلیمان ہے، جو جو قوانین بنائے گئے ہیں، اختیارات ملے ہیں وہ پارلیمان سے ملے ہیں، مجھے لگتا ہے میری پارلیمان بلوچستان کو لے کر کنفیوژ ہے، قانون کی عملداری صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ہم نے علیحدہ کر دیا ہے، جس نے ہم سے بات کرنی ہے،ہمارے دروازے کھلے ہیں، ہمیں مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، اگر کوئی مذاکرات نہیں کرنا چاہے تو کیا اسے مارنے کا لائسنس دے دیا جائے؟

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کی حمایت میں کم ازکم نیشنل پارٹی تو نہیں بولےگی، نیشنل پارٹی کو شاید اس حقیقت کا علم نہیں تھا، میرے لیے بھی پریشان کن ہے کہ دو اسسٹنٹ کمشنرز اغوا ہوئے، کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں اسسٹنٹ کمشنرز جلد سے جلد بازیاب ہو جائیں، فورسز مغوی سرکاری افسران کی بازیابی کےلئے کام کررہی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
‘مٹی میں ملا دیں گے’، بشنوئی گینگ کی بھارتی گلوکار بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکن بیٹر نے انڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ کے سب سے بڑے انفرادی اسکور کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
پاکستان اور امریکا کا دوطرفہ سکیورٹی تعاون و بارڈر مینجمنٹ میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
آئين ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے، اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
ملائیشیا کے وزیراعظم سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کی گرین لینڈ پر امریکا کے مجوزہ قبضےکی مخالفت کرنیوالے ممالک پر ٹیرف کی دھمکی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
حویلیاں کے قریب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے قافلےکوبلدیاتی نمائندوں نے روک لیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
لندن میں ایرانی سفارتخانےکے باہر احتجاج کرنے والے متعدد افرادگرفتار
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
سنجیدہ رشتے، تصدیق شدہ پروفائلز
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، آج نہیں توکل مزید صوبے بنانے ہی پڑیں گے: مصطفیٰ کمال
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
آدھی پی ٹی آئی انقلاب چاہتی ہے اور آدھی مذاکرات چاہتی ہے: فواد چوہدری
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
مکران کے ساحلی علاقوں میں سمندر کا پانی غیر معمولی طور پر سبز ہوگیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
ایم اے جناح روڈ پرگل پلازہ میں آگ لگ گئی،7 افراد زخمی،کئی افرادکے پھنسے ہونےکی اطلاع
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر کے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
اعضا عطیہ کرنیوالے 200 افراد کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل میپس میں ایک بڑی تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
مائیکرو سافٹ کے اے آئی شعبے کے سربراہ کی اس ٹیکنالوجی کے بارے میں حیران کن پیشگوئی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ نے منی ایپولس میں احتجاج کے پیش نظر ’انسریکشن ایکٹ‘ نافذ کرنے کی دھمکی دیدی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
تازہ ترین
ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی جانب سے ایران کے موجودہ حالات میں حمایت پرشکریہ ادا کرتے ہیں: خانہ فرہنگ کوئٹہ
DAILY MITHAN Jan 17, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں گرگیا، 7 افراد جاں بحق، کئی زخمی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026