Skip to content
  • Thursday, 23 April 2026
  • 3:37 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پنجاب اور پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، نالے بپھر گئے، مختلف مقامات پر سیلاب کا خطرہ

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
تازہ ترین

پنجاب اور پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، نالے بپھر گئے، مختلف مقامات پر سیلاب کا خطرہ

DAILY MITHAN Aug 18, 2025 0

[ad_1]

پنجاب اور پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، نالے بپھر گئے، مختلف مقامات پر سیلاب کا خطرہ

حالیہ بارشوں سے متاثرہ ضلع بونیر میں بھی بادل دوبارہ برسنے لگے جبکہ چکوال میں بھی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ اسکرین گریب

مون سون کے ساتویں اسپیل کے زیر اثر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث کئی مقامات پر سیلاب آنے کے خطرات بھی موجود ہیں۔

ملتان، جھنگ اور کبیر والا میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ چکوال شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تین گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث چکوال شہر کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے جبکہ کلرکہار میں جاری بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

چکوال میں ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایات کی ہے۔

خانیوال، کوٹ ادو، سرگودھا اور وہاڑی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

پشاور اور مردان میں بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل

ادھر حالیہ بارشوں سے بری طرح متاثر ہونے والے خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، تیز بارش کے باعث ریلیف سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے اور شدید بارش کے باعث متاثرہ گاؤں کو ملانے والے عارضی رابطہ پل بہنے کا خدشہ ہے۔

پشاور میں بارش کے باعث کوہاٹ روڈ، گل آباد نوتھیا، چارسدہ روڈ پر گھروں میں پانی داخل ہو گیا جبکہ پھندوں، زریاب کالونی، گلبرگ اور فقیر آباد نمبر 2 میں بھی گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔

مردان میں بھی بارش سے کئی علاقے زیرِ آب آگئے، بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کا نظام نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا ہے۔

چترال، دیر اور چارسدہ میں سیلاب کے زیادہ خطرات ہیں: این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ ابھی تھمنے والا نہیں، ستمبر کے پہلے 10 دنوں تک مون سون کے مزید اسپیل متوقع ہیں جبکہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر میں نیلم، پونچھ اور باغ میں جبکہ خیبر پختونخوا میں چترال، دیر اور چارسدہ میں سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سندھ کے ضلع تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو میں گزشتہ رات 112ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، ڈیپلو میں بارش کے بعد شہر کے بازاروں میں جمع پانی کی نکاسی نہ ہو سکی جس کے باعث اللہ ولا چوک، بدین اسٹاپ اور تعلقہ اسپتال روڈ زیر آب ہیں۔

اس حوالے سے چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیپلو کا کہنا ہے کہ پانی کی نکاسی کیلئے پمپنگ مشینیں کام کر رہی ہیں۔

آزاد کشمیر  کی وادی نیلم میں بھی بارش کا سلسلہ جاری

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جاگراں ویلی، اپر نیلم، لوات بالا، شاردہ، اڑنگ کیل،گریس، شونٹر ویلیز میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

آزاد کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں پلوں کی بحالی کا کام جاری ہے، مرکزی شاہرائے نیلم سے تاوبٹ تک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026