سوات میں سیلاب سے تباہی، پرنسل کی حاضر دماغی نے 936 بچوں کی جانیں بچالیں


سوات میں سیلاب سے تباہی، پرنسل کی حاضر دماغی نے 936 بچوں کی جانیں بچالیں

اسکرین گریب

سوات میں سیلاب سے سرکاری اسکول کی عمارت بھی متاثر ہوئی تاہم پرنسپل نے حاضر دماغی نے سیکڑوں بچوں کی جانیں بچالیں۔

سیلابی ریلا آیا تو اسکول کے پرنسپل نے حاضر دماغی سے کام لے کر اسکول میں موجود 936 بچوں کو فوری طورپر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

خیال رہےکہ پی ڈی ایم اے کے مطابق  سوات کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 22 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ2  مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 49 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلے میں 2 اسکولوں کی عمارتیں بھی بہہ گئیں جبکہ 13 دیگرعمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *