
ملتان: لودھراں میں عوام ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 19 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق ہوگیا۔
ٹرین حادثے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں میں سے 2 مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کا بتانا ہے کہ ٹرین میں پھنسے دیگر مسافروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق عوام ایکسپریس پشاور سےکراچی جارہی تھی جبکہ اپ اور ڈاون ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔
Leave a Reply