سندھ حکومت نے جعلی کاغذات پر دی گئی سیکڑوں ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کردی، تحقیقات شروع


سندھ حکومت نے جعلی کاغذات پر دی گئی سیکڑوں ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کردی، تحقیقات شروع

سندھ حکومت کی ہدایات پر محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملیر نےمقدمات درج کروائے، یہ کارروائیاں صرف آغاز ہیں، مزید جعلی الاٹمنٹس منسوخ ہوں گے: حکام بورڈ آف ریونیو— فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے جعلی کاغذات پر دی گئی سینکڑوں ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کردی۔

ذرائع کے مطابق عوامی شکایات پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں۔ لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بیشتر الاٹمنٹس کا ریکارڈ سرکاری رجسٹر میں موجود نہیں۔

ریونیو افسران اور پرائیویٹ افراد پر جعلی الاٹمنٹس کے الزام میں دو مقدمات درج کرلیے گئے۔ سندھ حکومت کی ہدایات پر محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملیر نےمقدمات درج کروائے۔

حکام بورڈ آف ریونیو کے مطابق یہ کارروائیاں صرف آغاز ہیں، مزید جعلی الاٹمنٹس منسوخ ہوں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *