Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 10:55 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • فلسطینی مزدوروں کی جگہ لینے کیلئے ہزاروں بھارتی شہری اسرائیل پہنچ گئے

حالیہ پوسٹس

  • مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
  • نیٹو کے فضائی دفاع نے ترک فضائی حدود کی جانب آنے والا ایرانی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا
  • افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ناقابل قبول ہے، ہرخطرے کو ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے: فیلڈ مارشل
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
  • پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کیلئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی
تازہ ترین

فلسطینی مزدوروں کی جگہ لینے کیلئے ہزاروں بھارتی شہری اسرائیل پہنچ گئے

DAILY MITHAN Aug 15, 2025 0


فلسطینی مزدوروں کی جگہ لینے کیلئے ہزاروں بھارتی شہری اسرائیل پہنچ گئے

فوٹو: فائل

نئی دہلی: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک 20 ہزار سے زائد بھارتی فلسطینی مزدوروں کی جگہ لینے کے لیے اسرائیل جا چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیر مملکت برائے خارجہ کرتی وردھن سنگھ نے پارلیمان کو بتایا کہ نومبر 2023 سے جولائی 2025 کے درمیان کم از کم 20 ہزار بھارتی مزدور اسرائیل جاچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق  نومبر 2023 میں بھارت اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے دو طرفہ معاہدے کے تحت تعمیراتی شعبے سے وابستہ  6 ہزار 730  مزدور اور 44 دیکھ بھال کرنے والے کیئر گیورز اسرائیل پہنچے، اس کے علاوہ 7 ہزار کیئر گیورز اور 6 ہزار 400 مزدور نجی چینلز کے ذریعے اسرائیل گئے۔

یہ انکشاف اب تک بھارتی مزدوروں کی منتقلی کے حوالے سے سب سے جامع تفصیلات ہیں جو واضح کرتی ہیں کہ بھارت اسرائیل کی معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب غزہ پر جاری جنگ کے باعث اسرائیل عالمی تنہائی کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل میں فلسطینی مزدوروں کے 70 ہزار سے زائد ورک پرمٹس منسوخ کیے جانے سے مزدوروں اور محنت کشوں کی شدید کمی واقع ہوئی ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبہ مفلوج ہوکر رہ گیا اور اخراجات بڑھ گئے ہیں۔

اس صورتحال کے بعد نومبر 2023 میں اسرائیلی بلڈرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بھارت سے مزدور بھرتی کرے، اس کے نتیجے میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں ہزاروں افراد نوکری کے لیے بھرتی مراکز کے باہر قطاروں میں کھڑے دکھائی دیے جسے ماہرین نے بھارت میں غربت اور بے روزگار کا عکاس قرار دیا۔

بھارت سے مزدوروں کی اسرائیل منتقلی پر آل انڈیا سینٹرل کونسل آف ٹریڈ یونینز نے شدید مخالفت کی اور اسے ’خودکشی کا منصوبے‘ قرار دیا۔

یونین کے نائب صدر کلیفٹن ڈی روزاریو نے کہا کہ تازہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان گہری ہم آہنگی موجود ہے، انہوں نے کہا کہ اگر نجی ٹھیکیدار بھارتی مزدوروں کو اسرائیل لے جا رہے ہیں اور حکومت کچھ نہیں کر رہی تو اس کا مطلب ہے کہ وہ نہ اپنے عوام کی پرواہ کرتی ہے اور نہ ہی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی، بھارتی حکومت نے فلسطین کی  آزادی کے حوالے سے اپنے اخلاقی مؤقف کو کمزور کر دیا ہے۔

بھارتی ریکروٹمنٹ ایجنسی ڈائنامک اسٹافنگ سروسز کے مطابق بھارتی مزدور اسرائیل اس لیے جا رہے ہیں کیونکہ وہاں تنخواہیں بھارت کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہیں، اس ایجنسی نے اسرائیل کی تعمیرِ نو میں بھارت کے کردار کو ’انتہائی اہم‘ قرار دیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
نیٹو کے فضائی دفاع نے ترک فضائی حدود کی جانب آنے والا ایرانی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ناقابل قبول ہے، ہرخطرے کو ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے: فیلڈ مارشل
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کیلئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیرکو پاکستان میں مطلوب یوٹیوبرعادل راجہ کیخلاف برطانوی عدالت میں ایک اورکامیابی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز کے حملے میں 80 ایرانی فوجی شہید، حملے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے آسٹریا کو شکست دیکر ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں: اوگرا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 226 چیک پوسٹس تباہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض کی تیزی سے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
وہ عجیب عادت جو آپ کی ذہانت کی نشانی ہوتی ہے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے سے غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سعودیہ کا ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیردفاع
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اماراتی صدر و ولی عہد دبئی مال پہنچ گئے، عوام دیکھ کر حیران رہ گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
یہ انوکھے کھلونے آپ کے بہترین اے آئی ساتھی ثابت ہوں گے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے مزید 3 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026