بونیر میں سیلاب نے تباہی مچادی، کئی گاؤں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، 157 افراد جاں بحق


بونیر میں سیلاب نے تباہی مچادی، کئی گاؤں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، 157 افراد جاں بحق

بونیر میں ایک ہی گھر کے 20 افراد مکان کے ملبے میں دب کر جاں بحق ہوئے، ریسکیو 1122—فوٹو: اسکرین گریب

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر  میں سیلاب نے تباہی مچاد دی،  پیربابا اور چغرزئی کے علاقے میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں میں کئی گاؤں بہہ گئے ، مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 157 ہوگئی۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ بونیر میں ایک ہی گھر کے 20 افراد مکان کے ملبے میں دب کر جاں بحق ہوئے۔

 ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر  بونیر  نے بتایاکہ  سیلابی صورتحال کے باعث کئی افراد لاپتا ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے،  پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہے، انہوں نے بونیر میں  اموات میں اضافےکا بھی خدشہ ظاہر کردیا۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 12 کے قریب دیہات کلاؤڈ برسٹ سے شدید متاثر ہوئے ہیں، سیلاب کے باعث زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں جس کے باعث  امدادی ٹیموں کو  متاثرہ علاقوں میں پہنچنے میں مشکلات ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے جیونیوز کو  بتایاکہ بونیر میں سیلاب سے سڑکیں بہہ گئیں، انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکاہے،  بونیر میں صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کوبھی کردار ادا کرنا ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت بونیر کو آفت زدہ قرار دے چکی ہے، انہوں نے وفاق سے بھی بونیر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

یاد رہےکہ خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں اموات 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *