صارفین کے نیٹ پیکجز محفوظ اور اگلے ماہ پر منتقل ہوجائیں گے، طارق فضل


بلوچستان انٹرنیٹ بندش: صارفین کے نیٹ پیکجز محفوظ اور اگلے ماہ پر منتقل ہوجائیں گے، طارق فضل

انٹرنیٹ بندش سکیورٹی خدشات کے باعث کی جاتی ہے، کسی کو شوق نہیں کہ سروسز کو معطل کریں: وفاقی وزیر/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بلوچستان میں انٹرنیٹ بندش کی وجہ سکیورٹی خدشات کو قرار دیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش سکیورٹی خدشات کے باعث کی جاتی ہے، کسی کو شوق نہیں کہ سروسز کو معطل کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 6 سے 31 اگست تک انٹرنیٹ عارضی معطل کرنے کا آرڈرکیاگیا جس کی وجہ سکیورٹی خدشات تھے تاہم صوبے میں پروازیں بحال ہیں،ٹرین اور سڑک کے راستے بھی کھلے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جہاں دہشتگردی ہوتی ہے وہاں یہ سب اقدامات کیےجاتے ہیں اور اس کا مقصد امن وامان کی صورتحال کو بہتربنانا ہے۔ 

طارق فضل نے مزید کہا کہ جن دنوں میں انٹرنیٹ بندش رہی اس دوران خریدےگئے پیکج محفوظ رہیں گے اور اگلے ماہ منتقل ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 10 دنوں سے انٹرنیٹ سروس معطل ہے جس کے باعث تمام طبقات خصوصاً طلبہ اور آن لائن کام کرنے والے افراد کا مشکلات کا سامنا ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *