Skip to content
  • Sunday, 18 January 2026
  • 3:11 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ججز کمیٹیوں کے اجلاسوں کے منٹس پبلک، چیف جسٹس کے جسٹس منصور کو جوابی خط کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

حالیہ پوسٹس

  • بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری، شرمیلا فاروقی اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی تعریف کردی
  • انٹار کٹیکا کی برفانی تہہ کے نیچے کیا کچھ چھپا ہے؟ سائنسدان جاننے میں کامیاب
  • بنگلا دیش ٹیم کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لیگا
  • وزیراعلیٰ سندھ کا گل پلازہ میں آتشزدگی کا نوٹس، کراچی کی کمرشل عمارتوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کی ہدایت
  • ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید
تازہ ترین

ججز کمیٹیوں کے اجلاسوں کے منٹس پبلک، چیف جسٹس کے جسٹس منصور کو جوابی خط کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

DAILY MITHAN Aug 14, 2025 0


ججز کمیٹیوں کے اجلاسوں کے منٹس پبلک، چیف جسٹس کے جسٹس منصور کو جوابی خط کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

13میں سے 9 ججز نےکہا 26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواستیں فل کورٹ نہیں آئینی بینچ میں سنی جائیں، چیف جسٹس کے خط کا متن/ فائل فوٹو 

سپریم کورٹ میں 31 اکتوبر 2024 سے 29 مئی2025 تک ججز کمیٹیوں کے اجلاسوں کے منٹس پبلک کر دیےگئے جن میں 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ میں ہونے والی مختلف اقدامات سے متعلق تمام حقائق  پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے۔ 

26 ویں آئینی ترمیم پرآئینی درخواستوں کی آئینی بینچ میں سماعت کی رائے 9 ججوں نےکب اورکیوں دی؟ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے آئینی بینچ کا حصہ بننے سے کیوں معذرت کی؟ جسٹس منصور اورجسٹس منیب کے26 ویں آئینی ترمیم کیس فل کورٹ میں لگانے کے فیصلےکےبعد کیاہوا؟ اور  چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ اجلاس کیوں نہیں بلایا ؟ سپریم کورٹ کے جاری منٹس میں تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

سپریم کورٹ 31 اکتوبر 2024 سے 29 مئی2025 تک ججزکمیٹیوں کے اجلاسوں کے منٹس میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا جسٹس منصور علی شاہ کےخط کا جواب بھی منظر عام پر آگیا ہے۔ 

چیف جسٹس کا جوابی خط جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس منیب اختر کے 31 اکتوبرکے اجلاس پر لکھا گیا، دونوں ججز نے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کیس 4 نومبر 24کوفل کورٹ میں لگانےکافیصلہ کیا  تھا۔

چیف جسٹس نے اپنے خط میں لکھا کہ آرٹیکل191 اےکے تحت آرٹیکل183/3کی درخواست آئینی بینچ ہی سن سکتا ہے، آرٹیکل191 اے کی ذیلی شق4کے تحت ججز آئینی کمیٹی ہی کیس فکس کرنےکا معاملہ دیکھ سکتی ہے، آرٹیکل184کی شق3کے تحت دائر  آرٹیکل 191 اےکی ذیلی شق 3 اے کے تحت آئینی بینچ ہی درخواست سن سکتاہے۔

جاری منٹس کے مطابق چیف جسٹس کے خط میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل191اے کی شق 4کے تحت آئینی بینچ کےججز پر مشتمل کمیٹیوں کو معاملہ سپرد کیا جاتا ہے، ججزکمیٹی 2023 ایکٹ کے تحت تشکیل کمیٹی کے ججز اراکین کی اس تشویش کو سمجھتا ہوں، تشویش آئین کی 26ویں ترمیم چیلنج کرنے والی آئینی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقررکرنے پر ہے۔

چیف جسٹس کے خط میں کہا گیا کہ میں نے ذاتی طورپر سپریم کورٹ کے 13ججز سے رائے لی،  دوججزنےکہا آرٹیکل 184شق 3 کے تحت دائر26 ویں آئینی ترمیم کیس فل کورٹ میں سنا جائے، ججز سے پوچھا کہ کیا ایسا چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد ہو سکتا ہے؟ 13میں سے 9 ججز نےکہا 26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواستیں فل کورٹ نہیں آئینی بینچ میں سنی جائیں۔

خط میں کہا گیا کہ جب ججز کی رائے آچکی تو یہ حقائق دونوں ججز کو بتا دیے، دونوں ججز کو 13ججز کے نکتہ نظر سے بھی آگاہ کر دیا گیا، بطور چیف جسٹس پاکستان فل کورٹ اجلاس بلانے کو مناسب نہیں سمجھا، ایسا کرنے سے ججزکے درمیان انتہائی ضروری باہمی روابط کی روح مجروح ہوتی، اس سے سپریم کورٹ عوامی تنقید کا نشانہ بھی بن سکتی ہے۔

چیف جسٹس کے خط کے متن کے مطابق جیسا کہ افسوس کے ساتھ ماضی قریب میں ہوتا رہا ہے، اسی پس منظرمیں چیف جسٹس آفس کو دوپہرکےبعدکافی دیرسے دو بھائی ججز کےخطوط ملے، کمیٹی نے سربمہر لفافوں میں اپنی رائے دی، کمیٹی نےکہا وہ فل کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کا کہہ رہے ہیں۔

چیف جسٹس کے خط میں کہا گیا کہ مجبوراً میں نے یہ 2 خطوط اور ان کے سربمہر جوابات سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے سپردکر دیے اور کہا دونوں خطوط محفوظ رکھے جائیں، یہاں تک کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جو 5 نومبر 2024ء کو بلایا گیا تھا منعقد ہو، جوڈیشل کمیشن سے درخواست ہے میرےعلاوہ دیگر ججزکو آئینی بینچ میں رکھیں۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری، شرمیلا فاروقی اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی تعریف کردی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
انٹار کٹیکا کی برفانی تہہ کے نیچے کیا کچھ چھپا ہے؟ سائنسدان جاننے میں کامیاب
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلا دیش ٹیم کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لیگا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
وزیراعلیٰ سندھ کا گل پلازہ میں آتشزدگی کا نوٹس، کراچی کی کمرشل عمارتوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کی ہدایت
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد متعدد افراد تاحال لاپتا، اہل خانہ پریشان
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر اپنی بارات کی تصاویر شیئر کردیں
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کا کراچی میں گل پلازا میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
مبینہ طور پر شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
امریکی پروفیسر نے ایران میں ہوئے حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرا دیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل مسترد کر دی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان سپر لیگ میں پلیئرز آکشن متعارف کرانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
‘مٹی میں ملا دیں گے’، بشنوئی گینگ کی بھارتی گلوکار بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکن بیٹر نے انڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ کے سب سے بڑے انفرادی اسکور کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
پاکستان اور امریکا کا دوطرفہ سکیورٹی تعاون و بارڈر مینجمنٹ میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
آئين ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے، اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
ملائیشیا کے وزیراعظم سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے
DAILY MITHAN Jan 18, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں گرگیا، 7 افراد جاں بحق، کئی زخمی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026