موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ اور کریڈٹ آؤٹ لک بہتر کردیا


موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ اور کریڈٹ آؤٹ لک بہتر کردیا

 توقعات ہیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھتے رہیں گے، عالمی ریٹنگ ایجنسی۔ فوٹو فائل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر کے سی ڈبل اے ون کر دی۔

موڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ٹو تھی جسے بہتر کر کے سی ڈبل اے ون کیا جا رہا ہے۔

عالمی ایجنسی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کو بھی مثبت سے مستحکم کر دیا گیا ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن اپ گریڈ کی وجہ ہے، اپ گریڈ کا سبب آئی ایم ایف پروگرام میں جاری ریفارمز کے سبب بھی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق توقعات ہیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھتے رہیں گے، تاہم پاکستان کو آفیشلز پارٹنرز کی ضرورت رہے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *