موبائل فون سگنل اور انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور


بلوچستان: موبائل فون سگنل اور انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست کنزیومرسول سوسائٹی نے دائرکی تھی/ فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبے میں موبائل فون نیٹ ورک اور  انٹرنیٹ بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

جیو نیوز کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف اپیل کنزیومرسول سوسائٹی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں دائرکی تھی۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ موبائل نیٹ ورک کی بندش سے آن لائن تعلیمی نظام درہم برہم اور تجارت متاثر ہے جب کہ نیٹ ورک کی بندش سے مسافروں کو رابطوں میں دشواری کا سامنا ہے۔ 

عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے معاملے پر محکمہ داخلہ اور  پی ٹی اے حکام کو 15 اگست کو طلب کیا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *