دریائے چناب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری


دریائے چناب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری

دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر کل صبح 11 بجے درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی ۔

محکمہ موسمیات کے فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر کل صبح 11 بجے درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

 اس کے علاوہ دریائے چناب اور راوی کے ملحقہ نالوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے بعد  فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے تمام متعلقہ محکموں کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر پی ڈی ایم اے  نےکمشنر گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کے علاوہ محکمہ زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *