Skip to content
  • Saturday, 17 January 2026
  • 10:37 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں، وزیر دفاع کا بھارت کو چیلنج

حالیہ پوسٹس

  • اسمتھ نے اوور کی آخری گیند پر بابر کے شاٹ پر سنگل نہ لینے کی وجہ بتا دی
  • ذیابیطس، امراض قلب اور گردوں کے امراض سے بچنا بہت آسان
  • انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی
  • کراچی پورٹ کے کے آئی سی ٹی ٹرمینل پر لگنے والی آگ پر قابوپالیا گیا، 20 کنٹینرز کو لپیٹ میں لیا
  • مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات شروع
تازہ ترین

دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں، وزیر دفاع کا بھارت کو چیلنج

DAILY MITHAN Aug 9, 2025 0


دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں، وزیر دفاع کا بھارت کو چیلنج

ہمارا گمان ہے کہ آزادانہ تصدیق سے وہ حقیقت عیاں ہو جائے گی جسے بھارت چھپانا چاہتا ہے: خواجہ آصف— فوٹو:فائل

وزیردفاع خواجہ آصف نے طیارے گرانے کے بھارتی دعوے پر ردعمل میں دونوں ممالک کے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج دے دیا۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کسی ایک بھی پاکستانی طیارے کو بھارت نے نہ مار گرایا اور نہ ہی تباہ کیا، سربراہ بھارتی ائیرفورس کے تاخیری دعوے جتنے غیرمعقول اتنے ہی غیر موزوں وقت پرکیےگئے ہیں، تین ماہ تک اس نوعیت کا کوئی دعویٰ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فوری بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگ دیں اور غیر جانبدار مبصرین نے متعدد بھارتی طیاروں، بشمول رافیل کے نقصان کا اعتراف کیا، بھارتی طیارے تباہ ہونے کے یہ اعترافات مختلف ذرائع سے سامنے آئے جن میں عالمی رہنما، بھارتی سیاست دان اور غیرملکی انٹیلی جنس جائزوں میں اعترافات شامل تھے ۔

خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان نے 6 بھارتی جنگی طیارے، ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کیا،  پاکستان نےبھارت کے ڈرون تباہ کیے اور پاکستان نے تیزی سے کئی بھارتی فضائی اڈوں کو بھی ناکارہ بنایا۔

ان کا کہنا تھاکہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کےجانی و مالی نقصانات بھی نسبتاً کہیں زیادہ تھے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کو دونوں ممالک کے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج کردیا اور کہا کہ اگرحقیقت پرسوال ہے تو دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرےکی آزادانہ تصدیق کرائیں کیونکہ ہمارا گمان ہے کہ آزادانہ تصدیق سے وہ حقیقت عیاں ہو جائے گی جسے بھارت چھپانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگیں جھوٹ سے نہیں بلکہ اخلاقی برتری، قومی عزم، پیشہ ورانہ مہارت سے جیتی جاتی ہیں، اس قسم کے مزاحیہ بیانیے اندرونی سیاسی فائدے کیلئے گھڑے جاتے ہیں اور  ایسے بیانیے ایک ایٹمی خطے میں اسٹریٹجک غلطی کے سنگین خطرات کوبڑھا دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں سے 6 طیارے گروانے کے چار ماہ بعد بھارتی ائیرچیف آج جاگ گئے اور  ائیرچیف مارشل اے پی سنگھ نے بھارت کیلئے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی چار روزہ جنگ میں پاکستان کے پانچ لڑاکا طیاروں سمیت چھ طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کر ڈالا ۔

بھارتی ائیرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ائیرفیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں کھڑے طیاروں کو تباہ کیا۔

بھارتی ائیرچیف نے چار ماہ بعد بھی بغیر کسی ثبوت کے یہ دعوے کر کے اپنی ائیرفورس کی پیشہ وارانہ اہلیت پر مزید سوالات کھڑے کر دیے جبکہ پاکستان نے سات مئی کی فضائی جنگ کے فورا بعد ہی رافیل سمیت بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تفصیلات تک سامنے رکھ دی تھیں جن کی تائید بھارتی میڈیا کی رپورٹس سے بھی ہوئی تھی۔

جبکہ پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی کمیونیکیشن ہیک کر کے کاک پٹ میں ہوئی گفتگو تک سنا دی تھی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
اسمتھ نے اوور کی آخری گیند پر بابر کے شاٹ پر سنگل نہ لینے کی وجہ بتا دی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
ذیابیطس، امراض قلب اور گردوں کے امراض سے بچنا بہت آسان
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی پورٹ کے کے آئی سی ٹی ٹرمینل پر لگنے والی آگ پر قابوپالیا گیا، 20 کنٹینرز کو لپیٹ میں لیا
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات شروع
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی بحریہ نے سمندر میں خطرات سے نمٹنے کیلئے نیا بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر متعارف کرا دیا
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن، سیکھانی اور کوش گینگ کے 10 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
جاتی امرا میں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی پاسپورٹ کی بہتری کا دعویٰ ہینلے انڈیکس کے ڈیٹا کی غلط ترجمانی کرتا ہے
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
نئی تاریخ رقم! پاکستان نے بھوٹان کو شکست دیکر انٹرنیشنل فٹسال میں پہلی کامیابی حاصل کرلی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ ٹاور لگے ہیں کس کے فنڈ سے اور کیوں لگے؟ یہ ٹولز ریاست کیخلاف استعمال ہوئے: سرفرازبگٹی کا انکشاف
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
متحدہ عرب امارات میں آج جنگی جہازوں کا فضائی مارچ ہوگا
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
جسے اصولوں پر بات کرنی ہے وہ پی ٹی آئی سے بات کرے: سلمان اکرم راجا
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل ضروری ہے: پاکستانی مندوب
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
8 ماہ کے دوران امریکا میں کوئی غیر قانونی طور پر داخل نہیں ہوا: ٹرمپ
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
تازہ ترین
مظاہروں کے دوران اموات اور نقصانات کیلئے امریکی صدرذمہ دارہیں: ایرانی سپریم لیڈر
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
گھر کے کچن میں سلنڈر دھماکا، خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جھلس گئے
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
سائٹ ایریا میں فائرنگ کا تبادلہ، پولیس اہلکار شہید، ایک ملزم بھی مارا گیا
DAILY MITHAN Jan 17, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں گرگیا، 7 افراد جاں بحق، کئی زخمی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026