پی ایس ایکس میں آج بھی زبردست تیزی، 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 46 ہزار کی حد عبور کرلی


پی ایس ایکس میں آج بھی زبردست تیزی، 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 46 ہزار کی حد عبور کرلی

ایس ایکس 100 انڈیکس 927 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 46 ہزار 15 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ فوٹو فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں بلندی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

گزشتہ کئی روز کی طرح آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مثبت تیزی سے ہوا۔

ایک موقع پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس 927 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 46 ہزار 15 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا جو اس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 2 ہزار 51 پوائنٹس کے مجموعی اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز حصص بازار میں 78 کروڑ شیئرز کے سودے 52 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 234 ارب روپے بڑھ کر 17343 ارب روپے رہی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *