گلوکارہ آئمہ بیگ نے قریبی دوست سے شادی کرلی


گلوکارہ آئمہ بیگ نے قریبی دوست سے شادی کرلی

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر پوسٹ کیں— فوٹو: آئمہ بیگ انسٹاگرام

گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دوست زین احمد سے شادی کی تصدیق کردی۔

شوبز کے کچھ سوشل میڈیا پیجز پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ آئمہ بیگ اور زین احمد کینیڈا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ اور زین احمد کی عروسی ملبوسات میں لی گئی تصاویر بھی وائرل ہورہی تھیں۔

تاہم اب گلوکارہ آئمہ بیگ نے شادی کی تصدیق کردی ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر  پوسٹ کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ گزشتہ شب اپنے قریبی دوست سے شادی کی ہے اور یہ سب ایک خواب کی طرح لگ رہا ہے۔

انہوں نے مداحوں سے زندگی کے نئے سفر کیلئے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

گلوکارہ کی جانب سے شادی کے اعلان کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

زین احمد کون ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق زین احمد کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے 2018 میں اپنے برانڈ کی بنیاد رکھی تھی۔

زین احمد ایک مشہور فیشن برانڈ کے مالک ہیں، اس فیشن برانڈ کے تحت خواتین اور مردوں کے ملبوسات ڈیزائن کیے جاتے ہیں جس کے ملبوسات بالی وڈ ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر، ریپر فرینچ مونٹانا اور آسکر انعام یافتہ رض احمد بھی پہن چکے ہیں۔

آئمہ بیگ نے 2021 میں اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی تاہم ایک سال بعد ہی گلوکارہ نے شہباز سے تعلق ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *