چھوٹے بچے میرا گانا ’آج کی رات مزہ حسن کا‘ سن کر کھانا کھاتے ہیں: تمنا بھاٹیا کا دعویٰ


چھوٹے بچے میرا گانا ’آج کی رات مزہ حسن کا‘ سن کر کھانا کھاتے ہیں: تمنا بھاٹیا کا دعویٰ

اس وقت بہت خوشی ہوتی ہے جب پرستار مجھے پہچان کر میرے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنواتے ہیں: اداکارہ کی انٹرویو میں گفتگو/ فائل فوٹو

بالی وڈ کی نامور اداکارہ تمنا بھاٹیا نے دعویٰ کیا ہےکہ بچے ان کا آئٹم سانگ سن کر کھانا کھاتے ہیں۔

حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں تمنا بھاٹیا نے کہا کہ انہیں متعدد خواتین نے بتایا کہ ان کے کم سن بیٹے اداکارہ کا آئٹم سانگ ’آج کی رات مزہ حسن کا آنکھوں سے لیجیے‘ سن کر کھانا کھاتے ہیں۔

اداکارہ نے ٹی وی شو میں پاکستانی کرکٹر عبد الرزاق سے شادی کی افواہوں پر بھی بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ کیل مہاسوں کو اپنے لعاب سے ٹھیک کرتی ہیں۔

اسی پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں اس وقت بہت خوشی ہوتی ہے جب پرستار انہیں پہچان کر ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنواتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا گانا ’آج کی رات مزہ حسن کا آنکھوں سے لیجیے‘ بہت مشہور ہوا اور دنیا بھر میں اسے سنا گیا، اس گانے میں ان کے لباس سمیت ان کے انداز اور ڈانس کو کافی سراہا گیا، ہر کسی نے  پسند کیا۔

تمنا بھاٹیا نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں بہت سارے کمسن بچے ان کا یہ گانا سن کر کھانا کھاتے ہیں اور یہ انہیں خواتین نے بتایا کہ  ان کے بچے ڈائپر پہنتے ہیں لیکن جب وہ یہ گانا چلاتی ہیں تو ان کے بچے خوشی خوشی کھانا کھاتے ہیں۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ کمسن بچوں کو گانے کی شاعری سمجھ نہیں آتی لیکن وہ موسیقی اور ان کا ڈانس دیکھ کر کھانا کھاجاتے ہیں۔

یاد رہے کہ ’آج کی رات مزہ حسن کا آنکھوں سے لیجیے‘ گانا اکتوبر 2024 میں ریلیز کیا گیا تھا جسے یوٹیوب پر 74 کروڑ بار تک دیکھا جا چکا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *