پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔
تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کی جگہ حارث رؤف اور فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے۔






















Leave a Reply