پشاور: ثانیہ نشتر کی چھوڑی ہوئی نشست پر سینیٹ الیکشن کے لیے گزشتہ روز ہونے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سینٹ انتخابات سے متعلق پارٹی ارکان سے حلف لیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ارکان سے حلف لیا کہ ووٹ صرف پی ٹی آئی امیدوار کو دیا جائے، تمام ارکان اسمبلی نے مشترکہ طور پر حلف اٹھایا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نےکہا کہ ووٹ اگر کسی اور امیدوار کو دیا گیا تو منفی تاثر جائے گا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کے درمیان بھی سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے اپوزیشن لینڈر سے سینیٹ الیکشن کے لیے اپنا امیدوار بٹھانے کی درخواست کی تاہم اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے امیدوار بٹھانے سے معذرت کر لی۔
یاد رہے کہ آج کے پی اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی متفقہ امیدوار ثوبیہ شاہد ہیں۔ اس کے علاوہ جے یو آئی نے بھی سینیٹ الیکشن کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔





















Leave a Reply