پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن اعجاز شفیع 15 اجلاسوں کیلئے معطل


پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن اعجاز شفیع 15 اجلاسوں کیلئے معطل

پی ٹی آئی رکن اعجاز شفیع کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے  رکن اعجاز  شفیع کو  معطل کردیا گیا ۔

پی ٹی آئی رکن اعجاز شفیع کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اعجاز شفیع کے غیر شائستہ الفاظ اور عمل نے ایوان کے نظم و ضبط کو متاثر کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رکنِ اسمبلی کے غیر پارلیمانی رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اعجاز شفیع کے رویے نے ایوان کی حرمت اور وقار کو مجروح کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *