بھارتی میڈیا ایشیا کپ میں بھی پاکستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرنےکا مطالبہ کرنے لگا


بھارتی میڈیا ایشیا کپ میں بھی پاکستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرنےکا مطالبہ کرنے لگا

فوٹو: فائل

ایشیا کپ 2025 کے حوالے  سے  رپورٹس  سامنے  آئی ہیں کہ  ایونٹ کا میزبان  بھارت  پاکستان کے خلاف میچ   اور  ایشیا کپ سے  دستبردار  نہیں  ہوسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  ایشیا کپ میں بھارت پاکستان کے خلاف شیڈول کے مطابق کھیلےگا۔

رپورٹس میں زرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ حال ہی میں ڈھاکا میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں بھارتی بورڈ  نےگرین سگنل دے دیا تھا۔ بھارتی بورڈ کےگرین سگنل  دینےکے بعد  اب  ایونٹ  یا پاکستان کے خلاف  میچ  سے  دستبردار  نہیں  ہوا جاسکتا۔

 رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ بھارت  ایشیا کپ 2025کا میزبان ہے اور اب کوئی تبدیلی اس موقع پر ممکن نہیں ہے۔

بھارتی بورڈکے ذرائع کا کہنا ہےکہ آفیشل سطح  پر معاملے  پرگفتگو ہوئی جس کے بعد ہی تمام فیصلے ہوئے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اجلاس کے بعد یا شیڈول کے اعلان کے بعد بائیکاٹ کے اوپر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

شیڈول کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا  نے اپنے بورڈ  اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ورلڈ چیمپئنز لیگ کی طرح ایشیا کپ میں بھی پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنےکا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

سابق بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی پاکستان کے خلاف کھیلنےکے فیصلےکو تنقیدکا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ  ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا۔ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ تین بار آمنے سامنے آسکتے ہیں۔ ایشیا کپ 9 ستمبر سے شروع ہو گا  جب کہ پاک بھارت پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *