اٹلی سے غزہ جانے والی امدادی کشتی ‘ہنڈالہ’ غزہ سے صرف 150 کلومیٹر کی دوری پر پہنچ گئی


اٹلی سے غزہ جانے والی امدادی کشتی ہنڈالہ غزہ سے صرف 150 کلومیٹر کی دوری پر پہنچ گئی

یہ ہنڈالہ نامی امدادی کشتی اب اس مقام سے بھی آگے نکل چکی ہے جہاں میڈلین نامی امدادی کشتی کو اسرائیلی بحریہ نے روکا تھا—فوٹو: فائل

اٹلی سے غزہ کے لیے روانہ ہونے امدادی کشتی غزہ سے صرف 150 کلو میٹر کی دوری پر  پہنچ گئی۔

خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق ‘ہنڈالا ‘ نامی اس امدادی کشتی میں 2 فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ سمیت فلسطین کے حامی 15کارکن شامل ہیں جو  کئی مہینوں سے بھوک کے شکار  فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کے لیے غزہ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

یہ مشن فریڈم فلوٹیلا کولیشن (Freedom Flotilla Coalition) کے زیر انتظام سرانجام دیا جارہا ہے۔

رواں ماہ 13 جولائی کو اٹلی سے روانہ ہونے والی یہ امدادی کشتی غزہ سے صرف 150کلو میٹر کی دوری پر ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ہنڈالہ اب اس مقام سے بھی آگے نکل چکی ہے جہاں میڈلین نامی امدادی کشتی کو اسرائیلی بحریہ نے روکا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی  میڈلین نامی امدادی کشتی غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر روانہ ہوئی تھی تاہم اسرائیلی فوج نے غزہ سے تقریبا 200 کلو میٹر کی دوری پر اس کشتی کا راستہ روک کر اسے واپس بھیج دیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *