Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 3:57 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • چلاس میں سیلاب آیا تو سیاح کیا کر رہے تھے؟ عینی شاہد نے تباہی کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

حالیہ پوسٹس

  • کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: پی اے اے
  • شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص
  • اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا
  • پاکستان کی خلیجی ممالک کیلئے ایکسپورٹ رک گئی
  • امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ
تازہ ترین

چلاس میں سیلاب آیا تو سیاح کیا کر رہے تھے؟ عینی شاہد نے تباہی کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

DAILY MITHAN Jul 24, 2025 0


دیامر کے علاقے چلاس میں پیر کے روز آنے والے خوفناک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والی تباہی کا آنکھوں دیکھا احوال عینی شاہد نے بتا دیا۔

گلگت بلستان کے ضلع دیامر میں آنے والے سیلابی ریلوں نے مختلف وادیوں میں تباہی مچائی، پیر کے روز بابو سر کے مقام پر آنے والا سیلاب دیامر کی دیگر وادیوں میں بھی تباہی کے نشانات چھوڑ گیا ہے۔

وادی تھور میں آنے والے سیلاب نے 50 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچایا، دو افراد بھی ریلے میں بہہ گئے اور واپڈا کی بلڈنگ بھی متاثر ہوئی، مکانات، فصلیں، اسکول اور مساجد سب تباہ ہو گئے، مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

سیلاب کے باعث خاتون اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، درجنوں گاڑیوں اور 8 کلو میٹر طویل سڑک بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عینی شاہد نے بتایا کہ تھک نالے کے قریب اچانک سیلاب آیا تو سیاح انجوائے کر رہے تھے، لوگوں نے آوازیں دیں لیکن سیاح پھر بھی گاڑیوں میں بیٹھے رہے۔

عینی شاہد کا کہنا تھا انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد یہ لوگ وہاں سے کس طرح نکلیں گے، گاڑی پر پتھر گرے تو پھر لوگ وہاں سے بھاگے، کچھ لوگ وہاں کھڑے ہو کر لینڈ سلائیڈنگ کی ویڈیو بناتے رہے۔

4 لوگ کھڑکی سے نکلے جو سیلاب میں بہہ گئے: کوسٹر ڈرائیور

حادثے کا شکار ہونے والی کوسٹر کے ڈرائیور نے جیو نیوز کو بتایا کہ چلاس سے بابوسر آرہے تھے کہ راستے میں سیلاب آگیا،  چارلوگ کھڑکی سے نکلے تھے جو سیلاب میں بہہ گئے، اندر والے بچ گئے، مقامی لوگوں نے ریلے میں بہہ جانے والوں کوبچایا۔

ایک اور مقامی شخص نے بتایا کہ جس جگہ سیلاب آیا یہ بہت بہترین سیاحتی پوائنٹ تھا اور یہاں پر 3 ہوٹل تھے، سیلاب والے روز بھی اس مقام پر بہت رش تھا اور کافی گاڑیاں موجود تھیں لیکن پھر اچانک سیلاب سے سب کچھ بہہ گیا۔

ریسکیو حکام تھک نالے میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، تباہ ہونے والی کوسٹر میں کھانے کا سامان، پانی کی بوتلیں اور بچوں کی واکر اب بھی موجود ہیں۔

سیاحتی مقام پر ہوٹل کی پارکنگ میں محفوظ رہ جانے والی کئی گاڑیاں اب بھی کھڑی ہیں، جگہ جگہ پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے سرکاری گاڑیاں بھی پھنسی ہوئی ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث ہمارے مکانات اور سڑکیں مکمل تباہ ہو چکی ہیں، مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہے جبکہ پینے کے صاف پانی کا نظام بھی تباہ ہو گیا ہے، خواتین اور بچے کھلی فضا میں رہنے پر مجبور ہیں، حکومت فوری طور پر مدد کرے۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: پی اے اے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے ایران جیسے اتحادی کو نظر انداز کرکے اسرائیل پر سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا:سونیا گاندھی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
عطا تارڑ نے افغان طالبان کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہو گیا تھا، پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اینڈرائیڈ فونز کے 4 فیچرز جن کو ڈس ایبل کرکے آپ بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے، ایران کیخلاف فوجی آپریشن روکاجائے: چین
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
میرینز نےکراچی قونصلیٹ پردھاوا بولنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی، امریکی حکام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آج بھی سڑکیں بند، مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کے پاس کن ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ ہے؟ ٹرمپ نے بتادیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کشیدہ صورتحال، پاکستان سے آج بھی مشرق وسطیٰ کے ممالک کی 116 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
بہو ساس سے پوچھ کر آرام کرنے کیوں جائے؟ رابعہ انعم اور صبا فیصل آمنے سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
مشرق وسطیٰ کی جنگ پھیلتی چلی جائیگی، پاکستانی قوم ہوشیار رہے: شیخ رشید
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی حملے میں شہید 160 طالبات کی قبروں کی تصویر شئیر کردی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے پر علیم ڈار پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026