راولپنڈی پولیس نے راجہ بشارت کو حراست میں لیکر تھوڑی دیر بعد رہا کردیا


راولپنڈی پولیس نے راجہ بشارت کو حراست میں لیکر تھوڑی دیر بعد رہا کردیا

راجہ بشارت الیکشن ٹربیونل میں این اے55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں پولیس الیکشن کمیشن کے باہر تعینات تھی/ اسکرین گریب

راولپنڈی: پولیس نے  پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق راجہ بشارت الیکشن ٹربیونل میں این اے55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں پولیس  الیکشن کمیشن کے باہر تعینات تھی۔ 

بعد ازاں  پولیس نے  پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کو حراست میں لے کر گاڑی سمیت تھانا نیوٹاؤن منتقل کردیا۔ 

اس حوالے سے راجہ بشارت کے وکیل عبدالرزاق خان نے کہا کہ پولیس کو تمام بیل آرڈرز دکھائے ہیں مگر پولیس راجہ بشارت کو ہر صورت حراست میں لینا چاہتی تھی۔ 

دوسری جانب راجہ بشارت کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا جس کی تصدیق ان کے وکیل نے بھی کی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *