Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 11:44 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • 2800 ارب کا گردشی قرضہ، گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر غور

حالیہ پوسٹس

  • پی ٹی آئی نے شرط رکھ دی
  • ایران کیخلاف جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوسکتی ہے: روسی وزیر خارجہ
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی
  • خلیجی ممالک کے پاس میزائل گرانے والے انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ
  • ‘جنوبی پنجاب کو اپنی آواز دوبارہ مل گئی’ پی ایس ایل میں ملتان کی واپسی پر علی ترین کا ردعمل آگیا
تازہ ترین

2800 ارب کا گردشی قرضہ، گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر غور

DAILY MITHAN Jul 22, 2025 0


2800 ارب کا گردشی قرضہ، گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر غور

اس حوالے سے کئی تجاویز زیرغور ہیں، 3 سے 10روپے کی خصوصی پیٹرولیم لیوی عائد کی جاسکتی ہے،گیس کی قیمتیں بھی بڑھائی جاسکتی ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: گیس سیکٹر کا 2800 ارب گردشی قرضے کا حکومت نے حل ڈھونڈ لیا جس کے تحت بجلی شعبےکی طرح گیس کےشعبے میں بھی گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے صارفین پر بوجھ ڈالا جائیگا۔

اس حوالے سے کئی تجاویز زیرغور ہیں، 3 سے 10روپے کی خصوصی پیٹرولیم لیوی عائد کی جاسکتی ہے،گیس کی قیمتیں بھی بڑھائی جاسکتی ہیں، ٹاسک فورس سرگرم ہے جب کہ 2 ہزارارب قرضہ ختم کرنے کیلئے بینکوں سے قرض لیا جائیگا، ادائیگی عوام پیٹرولیم لیوی کے ذریعے کرینگے ۔

 گیس قیمتوں میں اضافہ بھی زیر غور ہے، سود اور سرچارج کے باقی 800 ارب جزوی معافی یا ادائیگی سے ختم ہونگے۔ 

اس مقصد کے لیے قائم خصوصی ٹاسک فورس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظفر اقبال،  وزیر نجکاری محمد علی، سی پی پی اے،  ایس ای سی پی اور نیپرا کے ماہرین شامل ہیں۔ 

حکومت کے زیر غور منصوبے کے مطابق 2000 ارب روپے کے گردشی قرضے کے اسٹاک کو ختم کرنے کے لیے کمرشل بینکوں سے قرض لیا جائے گا،  اس قرض کی ادائیگی عوام اگلے 7 سالوں میں پیٹرولیم مصنوعات پر خصوصی لیوی کے ذریعے کریں گے۔ 

اس لیوی کی شرح 3 سے 10 روپے فی لیٹر تک رکھی جا سکتی ہے، اگر  ایک روپیہ فی لیٹر لیوی لگائی جائے تو سالانہ 18 ارب روپے اور اگر 10روپے فی لیٹر لگائی جائے تو 180 ارب روپے جمع ہوں گے، قرضے کی واپسی کے لیے سالانہ 250 ارب روپے اکٹھے کرنا ہوں گے، اس کے علاوہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

 160ارب روپے کی موجودہ کراس سبسڈی، جو کہ چار اقسام کے محفوظ اور غیر محفوظ صارفین کو دی جاتی ہے اسے مرحلہ وار ختم کر کے دسمبر 2026 تک مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ 

اس کے بعد جنوری 2027سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ڈیٹا کی مدد سے ہدفی سبسڈی شروع کی جائے گی، گردشی قرضے میں موجود باقی 800 ارب روپے تاخیر سے ادائیگیوں پر لگنے والے سرچارج اور سود کی مد میں ہیں جنہیں بعض اوقات معاف اور بعض اوقات ادائیگی کے ذریعے حل کرنے کا منصوبہ ہے۔

حکام کے مطابق اگر تمام صارفین سے اوسط گیس قیمت یعنی 1890 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو وصول کی جائے تو گردشی قرضہ دوبارہ پیدا نہیں ہوگا تاہم سیاسی حکومت کے لیے یہ فیصلہ مشکل ہوگا۔

آخر میں یہ سوال بھی زیر غور ہے کہ اگر گردشی قرضے کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے تو کیا موجودہ غیر مؤثر سوئی گیس کمپنیاں اسی طرح کام کرتی رہیں گی یا انہیں تقسیم اور ترسیل کے نظام سے الگ کر کے نجی شعبے کے سپرد کر دیا جائے گا، اس کا فیصلہ ٹاسک فورس کرے گی تاکہ مستقبل میں گردشی قرضہ دوبارہ پیدا نہ ہو۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پی ٹی آئی نے شرط رکھ دی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کیخلاف جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوسکتی ہے: روسی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
خلیجی ممالک کے پاس میزائل گرانے والے انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
‘جنوبی پنجاب کو اپنی آواز دوبارہ مل گئی’ پی ایس ایل میں ملتان کی واپسی پر علی ترین کا ردعمل آگیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کرکے ملتان سلطانز رکھ دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: اماراتی حکومت کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا سب سے عجیب اسمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: پی اے اے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے ایران جیسے اتحادی کو نظر انداز کرکے اسرائیل پر سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا:سونیا گاندھی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
عطا تارڑ نے افغان طالبان کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026