Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 10:08 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پولیس موجود تھی نا محکمہ سیاحت کی ہیلپ لائن فعال ہے، سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں غفلت کا انکشاف

حالیہ پوسٹس

  • امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت کردی
  • ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا پاگل پن ترک نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس
  • فضائی حدود کی بندش، 3 غیر ملکی طیارے 28 فروری سے کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں موجود
  • کراچی میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے
  • اب کرنا کیا ہے؟
تازہ ترین

پولیس موجود تھی نا محکمہ سیاحت کی ہیلپ لائن فعال ہے، سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں غفلت کا انکشاف

DAILY MITHAN Jul 19, 2025 0


پولیس موجود تھی نا محکمہ سیاحت کی ہیلپ لائن فعال ہے، سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں غفلت کا انکشاف

سیاح جس ہوٹل میں ٹھہرے تھے وہ بغیر این او سی کے دریا کےکنارے قائم کیا گیا تھا، ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کیلئےکسی قسم کا وارننگ بورڈ نصب نہیں تھا: انکوائری رپورٹ۔ فوٹو فائل

پشاور: سانحہ سوات سے متعلق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں محکمہ سیاحت کی غفلت اور کوتاہیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحے کے دن محکمہ سیاحت کا کوئی اہلکار موجود ہی نہیں تھا، قانونی ذمہ داری کے باجود کلچر و ٹورازم اتھارٹی سیاحتی علاقوں میں ہوٹل لائسنسنگ میں ناکام رہی، کلچر و ٹورازم اتھارٹی ہوٹلوں کی رجسٹریشن میں مکمل ناکام رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضا گھٹ جیسے سیاحتی مقام پر ٹورازم پولیس موجود نہ تھی جبکہ سیاحوں کیلئے مختص ہیلپ لائن 1422 بھی غیر فعال ہے، عوام کو ہیلپ لائن بارے آگاہی ہی نہیں ہے۔

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی سطح پر کوئی سیاحتی آگاہی یا سہولت سینٹر موجود نہیں تھا، ٹریول ایجنٹس ضلع میں بغیر کسی نگرانی کےکام کر رہے ہیں، ٹورازم اتھارٹی ایونٹ مینجمنٹ کو ترجیح دے کر سیاحوں کو تحفظ دینےمیں ناکام ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاح جس ہوٹل میں ٹھہرے تھے وہ بغیر این او سی کے دریا کےکنارے قائم کیا گیا تھا، ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کیلئےکسی قسم کا وارننگ بورڈ نصب نہیں تھا، سیلابی صورتحال کے باوجود سیاحوں کو دریا کی جانب جانے سے نہیں روکا گیا۔

انکوائری رپورٹ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہوٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات میں ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز کیلئے لائسنسنگ سسٹم نافذ کیا جائے اور سیاحتی مقامات پر ٹورازم پولیس کی ہمہ وقت تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ سیاحتی مقامات پر سہولت سینٹرز قائم کیے جائیں اور میڈیا کے ذریعے سیاحوں کو حفاظتی تدابیراورآگاہی دینےکی مہم شروع کی جائے۔

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز انتظامیہ کو مون سون کے دوران سیزنل کمپلائنس سرٹیفیکیٹ لینےکا پابند بنایا جائے، تمام غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

رپورٹ میں ذمہ دار افسران کے خلاف 30 روز میں محکمانہ کارروائی مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ محکمہ سیاحت نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

انکوائری رپورٹ کی روشنی میں محکمہ سیاحت کی جانب سے ڈی جی سیاحت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز کے لائسنسنگ سسٹم سے متعلق 30 روز میں رپورٹ جمع کی جائے، تمام سیاحتی مقامات میں ٹورازم پولیس کو تعینات کر کے رپورٹ پیش کی جائے، صوبےکےاندر اور باہر ٹریول ایجنٹس کو ریگولیٹ کیا جائے، ٹریول ایجنٹس کو پابند کریں کہ سیاحوں سے متعلق سیفٹی پروٹوکول پر عمل درآمد کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت کردی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا پاگل پن ترک نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
فضائی حدود کی بندش، 3 غیر ملکی طیارے 28 فروری سے کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں موجود
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اب کرنا کیا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، علی لاریجانی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
حج آپریشن 2026، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026