پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی


پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی

بھارتی ائیرلائنزکےلیے پاکستان کی فضائی حدود 23 اپریل سےبند ہے—فوٹو: فائل

پاکستان نے بھارت کےلیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ کےلیے بند رکھنےکا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کردیا۔

نوٹم کے مطابق بھارتی ائیرلائنز کےلیے23 اگست تک پاکستان کی فضائی حدود بند رہےگی اور  بھارتی رجسٹرڈ تمام طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ بھارتی ملکیت یا لیز  پر لیےگئےفوجی و سول طیاروں پربھی پابندی برقرار ہے۔ یہ پابندی پاکستانی وقت کےمطابق24 اگست صبح 4 بجکر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی ائیرلائنزکےلیے پاکستان کی فضائی حدود 23 اپریل سےبند ہے۔

 پاکستان اس سے قبل 2 مرتبہ اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ایک ماہ کی توسیع کرچکا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *