اداکارہ غزالہ جاوید کا لڑکیوں کو مشورہ


شوہر سے لڑائی ہو تو اپنی فیملی کو نہ بتائیں: اداکارہ غزالہ جاوید کا لڑکیوں کو مشورہ

غزالہ جاوید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات شیئر کیے/ فوٹو اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے شادی شدہ لڑکیوں کو خوشحال زندگی گزارنے کا مشورہ دے دیا۔

غزالہ جاوید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات شیئر کیے اور مختلف موضوعات سمیت میاں بیوی کے رشتے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے پاس میاں بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑوں کی فون کالز آتی ہیں، میں لڑکیوں کو سمجھاتی ہوں کہ اگر شوہر سے لڑائی ہوگئی ہے تو تم اپنے گھر نہیں جاؤں گی اور شوہر سے ہونے والی ہر چھوٹی لڑائی کو اپنے والدین اور بہنوں کو نہیں بتائیں۔

غزالہ جاوید کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو اگر بات کرنی بھی ہے تو وہ اپنی کسی دوست یا کسی سمجھدار انسان سے کریں جو  بات صرف اپنے تک رکھے اور آپ کو صحیح مشورہ دے، والدین اور بہنوں سے بات کرنے سے شوہر کی عزت کم ہوجاتی ہے، پھر جب گھر والے شوہر کو عزت نہیں دیتے تو بھی بیوی کو برا لگتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *