چینی مزید مہنگی ہوگی، حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا


چینی مزید مہنگی ہوگی، حکومت  اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

فوٹو: فائل

اسلام آباد: ملک  میں  چینی مزید  مہنگی ہوگی،  حکومت  اورپاکستان شوگر  ملز   ایسوسی ایشن کے درمیان  معاہدہ  طے  پا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے معاہدہ  وفاقی وزیر نیشنل فوڈسکیورٹی رانا تنویرحسین اورپاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کی جانب  سے سیکرٹری جنرل عمران احمد  نےکیا۔

معاہدے کے تحت چینی کی ایکس مل قیمت آئندہ تین ماہ میں 6  روپے فی کلو  اضافے سے 165 روپے سے بڑھا کر 171 روپے فی کلو کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

معاہدے کے  تحت چینی کی ایکس مل قیمت 15 جولائی 2025 سے 165 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ چینی کی ایکس مل قیمت 15 اگست 2025  سے167 روپے اور 15 ستمبر 2025 سے 169 روپے اور  15 اکتوبر 2025 سے 171 روپے فی کلو  ہوجائےگی۔

واضح رہےکہ حکومت نے 2 روز قبل چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ چینی کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں۔

تاہم گزشتہ روز  وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ چینی کی ریٹیل قیمت 173 سے 175 روپے سے زائد نہیں ہوگی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *