اسرائیل کے شامی دارالحکومت پر فضائی حملے، وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا


اسرائیل کے شامی دارالحکومت پر فضائی حملے، وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا

اسکرین گریب

دمشق:  اسرائیل فوج نے شامی دارالحکومت پر شدید فضائی حملوں میں  شامی وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عرب میڈیا کی براہ راست نشریات میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نیتجے میں ہونے والا نقصان دیکھا جاسکتا ہے ۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دمشق میں صدارتی محل کے قریب بھی فضائی حملے کیے گئے۔

شامی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق دمشق پر اسرائیلی حملوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں تاہم خبررساں ایجنسی کی جانب سے اس حوالے سے تعداد نہیں بتائی گئی۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شامی ٹی وی چینل کی نشریات کی ویڈیو شیئر کی ہے  جس کے پس منظر میں دھماکہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع  نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘شدید حملے شروع ہوچکے ہیں‘ ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *